حیدرآباد۔اٹھ لاکھ بوگس ووٹرس کے نام فہرست سے منسوخ

حیدرآباد۔ پندرہ اسمبلی حلقہ جات میں بلدیہ عظیم تر حیدرآبادمحدود الکٹورل رولس کا جائزہ لینے کاکام کررہا ہے ‘ اسی دوران جی ایچ ایم سی کو ہزاروں بوگس رائے دہندوں کا انکشاف ہوا ہے۔ صرف ایک خیر ت آباد اسمبلی حلقہ سے 12,000بوگس ووٹرس کے نام منسوخ کئے گئے ہیں۔

ڈی سی کی خبر کے مطابق بوگس ووٹس کاپرا ‘ ایل بی نگر‘ کوکٹ پلی‘ اور قطب اللہ پورہ اسمبلی حلقوں میں بھی پائے گئے۔بوتھ لیول افیسر گھر گھر جاکر الکٹورل رولس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تحقیقات کرنے والے عہدیدار ذاتی طور پر مکانات پہنچ کر ووٹرس کے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔ نئے مشق کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ اٹھ لاکھ کے قریب ووٹرس فہرست میں نکال دئے جائیں گے۔

سافٹ ویر کی مدد سے آئی آر ای آڑ کے سروے میں ووٹرس کے نام بوتھ علاقے یا پھر پولیس اسٹیشن حدود کے تحت درج کئے جارہے ہیں۔اس سے ایک سے زائد ووٹنگ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔وہیں پر کچھ لوگوں کی جانب سے اس کا خیر مقدم کیاجارہاہے تو کچھ منتخب نمائندے اس سے مایوس ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے ووٹ بینک میں کٹوتی ہورہی ہے۔سمجھا جارہا ہے کہ رائے دہندوں کا جائزہ لینے کی یہ مشق اگلے انتخابات پر اثر اندازہوگی اور نتائج چوکنا دینے والے ہونگے۔