حیدرآباد(تلنگانہ) : لندن میں سڑک حادثہ میں ایک حیدرآبادی نوجوان کی موت واقع ہوگئی ۔ ہندوستانی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق متوفی کا نام محمد عثمان علی بتایا جاتا ہے۔ وہ کل رات سڑک پر پیدل گذررہاتھا ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دیدی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے دواخانہ لے گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ یہ واقعہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا ۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیاجب شہرکے ایک مقامی لیڈر نے مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ٹوئیٹر پر اس معاملہ میں مدد کی اپیل کی ۔ وزارت خارجہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لندن میں انڈین ہائی کمیشن کو اس کی ہدایت دیدی گئی ۔