حکومت کی جانب سے شادی اور اس سے متعلق تقریب میں مہمانوں کا تعداد کا تعین : تفصیلات ملاحظہ کریں

سری نگر:جموں اور کشمیر حکومت کی جانب سے منگل کے روز شادیوں اور سے متعلق تقریب میں مہمانوں کی تعداد کے تعین پر فیصلہ نافذ کردیاگیا ہے۔

اس نئے اقدا م کا مقصد فراہم کی جانب سے سہولتوں کے بیجا استعمال سے روکنا ہے جو یکم اپریل 2017سے لاگو ہوگا۔محکمہ فوڈ‘ سیول انجینئرینگ‘ کسٹمر افیرس کی جاری کردہ بیان کے مطابق ’’

سرکاری اور خانگی تقاریب میں ضروری اشیاء کے بیجا اسراف اور غیر ضروری اخراجات ‘‘ کی شکایتوں کے بعد مذکورہ تحدیدکا نفاذ عمل میں لایاگیا ہے۔

زی نیوز کی خبر کے مطابق ریاستی حکومت کے سرکاری حکم نامہ کے تحت’’ لڑکی کی بارات اور لڑکے کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمان کی تعداد400 سے 500تک مقرر ہوگی۔جبکہ دیگر رسومات چھوٹے تقاریب میں ایک سوسے زائد مہمانوں کو مدعو نہیں کیاجاسکتا ہے‘‘۔