نئی دہلی۔ انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ کی وزرات سے ملی آرٹی ائی جانکاری کے مطابق مرکزی حکومت نے اپنی پبلسٹی کے لئے 2374روپئے الکٹرانک میڈیا پر خرچ کئے ہیں جبکہ پچھلے پانچ سالوں میں670کروڑ روپئے کا خرچ اؤٹ ڈور پبلسٹی پر کیاہے۔
الکٹرانک میڈیا اور سوشیل میڈیا‘ ٹیلی ویثرن کے علاوہ ریڈیو پر خرچ کی تفصیلات کچھ اس طرح سامنے ائی ہیں کہ سال2014-15میں 470.39کروڑ ‘ سال2015-16میں 541.99کروڑ اور2016-17میں 613.78کروڑ روپئے اور اپریل2018سے ڈسمبر2018کے درمیان 273.54روپئے حکومت نے اپنی تشہیر پر خرچ کئے ہیں۔
آر ٹی ائی کے جواب میں کہاگیا ہے کہ اپریل 2014سے ڈسمبر2018کے دوران الکٹرانک میڈیا پر جملہ خرچ2374.46کروڑ کا خرچ کیاگیا ہے۔مذکورہ اخراجات ال انڈیا ریڈیو‘ ڈی ڈی نیشنل‘ انٹرنٹ‘ پروڈکشن‘ ریڈی‘ تھیٹر‘ ٹی و ی او ردیگر چیزوں پر پیش ائے ہیں۔
آر ٹی ائی کے جواب میں کہاگیا ہے کہ اخراجات مختلف قسم کے اشتہارات کی زمرہ بندی جیسے ملازمت کی نوٹس ‘ ٹنڈرس اور دیگر نوٹس کے علاوہ حکومت کی مختلف اسکیمات پر اشتہارات کے ضمن میں پیش ائے ہیں۔
بیورو نے تفصیلات کی وضاحت کے بغیر بتایا کہ حکومت نے اؤٹ ڈور پبلسٹی پر 2014سے لے کر 26نومبر2018تک 670کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں