نئی دہلی: سعودی عربیہ میں برسرخدمات1877سے زائد ہندوستانی ورکرس ماہ اگست سے اب تک وطن واپس لوٹے ہیں اس بات سے پارلیمنٹ کو آج واقف کروایاگیا۔سینکڑوں ہندوستانی ورکرس سعودی میں معاشی بدحالی اور تیل کی قیمتوں میں گرواٹ کے بعد اپنی ملازمتوں سے محروم ہوگئے تھے۔وزارت خارجہ فار اسٹیٹ کے وزیر وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کو جواب دیتے ہوے کہاکہ’’ تازہ جانکاری کے مطابق نومبر11تک1877ورکرس کو ہندوستان واپس لایا جاچکا ہے اور یہ عمل اب بھی جاری ہے‘‘۔
ملازمتوں سے محروم ہندوستانی ورکرس کی آمد کاسلسلہ اگست 11سے بیاچس کی شکل میں شروع ہوا۔ایک اور دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ2700ورکرنس صرف سعودی عرب میں ان کے مقامی ایجنٹوں کے ہاتھوں پچھلے ایک سال سے محروس ہیں۔اس ضمن میں وزیر داخلہ سشما سوارج کی جانب سے خلیجی ممالک کے سربراہان سے کی گئی بات چیت کا بھی انہوں نے تذکرہ کیا اور کہاکہ ضرورت کے مطابق ہم ہندوستانی ورکرس کو ٹکٹس بھی فراہم کررہے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں سنگھ نے کہاکہ مصراور ایراق کو چھوڑ کر باقی تمام خلیجی ممالک میں معاشی بحران کے پیش نظر ملازمتوں سے محروم ورکرس بے روزگار ی کا شکار ہیں جہاں پر گیس اور تیل کی قیمتوں میں بھاری گروٹ پیش ائی ہے۔سنگھ نے انڈین مشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عربیہ میں تنخواہ نہ ملنے کی وجہہ سے پریشان حال ہندوستانی ورکرس کی حکومت کی جانب سے ہرممکن مدد کا بھروسہ بھی دلایا ہے۔