حکومت نے کہاکہ سال2014سے اب تک وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرونی دوروں پر 2,021کروڑ کا خرچ۔

اس مسلئے پر راجیہ سبھا میں جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیر برائے خارجی امور وی کے سنگھ 2014سے 2018کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے جن ممالک کا دورہ کیاتھا ان کی تفصیلات بھی پیش کئے جن میں سے دس بڑے ممالک کسے بڑے پیمانے پر ایف ڈی ائی حاصل ہوا ہے۔

نئی دہلی۔ حکومت کے مطابق جون2014سے لے کر اب تک وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرونی دوروں پر چارٹر ہوائی جہاز ‘ ائیر کرفٹ کے دیکھ بھال‘ دورے کے موقع پر ہاٹ لائن سہولتوں کی فراہمی پر 2021کروڑ روپئے کے اخراجات ائے ہیں۔

اس مسلئے پر راجیہ سبھا میں جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیر برائے خارجی امور وی کے سنگھ 2014سے 2018کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے جن ممالک کا دورہ کیاتھا ان کی تفصیلات بھی پیش کئے جن میں سے دس بڑے ممالک کسے بڑے پیمانے پر ایف ڈی ائی حاصل ہوا ہے۔

مذکورہ منسٹر نے کہاکہ راست بیرونی سرمایہ کاری سال2014سے لے کر 2017میں 30930.5ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 43478.27امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔منسٹر کے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق یوپی اے دوم کے دوران من موہن سنگھ کے بیرونی دوروں کے موقع پر 2009-10سے2013-14میں فراہم کردہ سہولتوں پر 1346کروڑ کا مصارف ائے تھے۔

یہ تفصیلات سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں پیش کئے جس میں پوچھا گیا تھا کہ من موہن سنگھ کے دوسری معیاد کے دوران بطور وزیراعظم 2009سے 2014اور مودی نے 2014سے اب تک بیرونی دوروں پر کتنا خرچ آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ائیر کرافٹ کی دیکھ بھال پر 15جون 2014سے لے کر 3ڈسمبر2018تک 1583.18کروڑاور چارٹر ائر کرافٹ پر 429.25کروڑ خرچ ہوا ہے ۔

جبکہ ہاٹ لائن پر 9.11کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔ مئی2014میں وزیر اعظم کے عہدے کا جائزہ لینے کے بعد سے مودی نے 48بیرونی دوروں میں 55ممالک کا دورہ کیا ہے۔ کچھ ممالک میں انہوں نے متعدد مرتبہ دورہ کیا ہے۔

وی کے سنگھ کی پیش کردہ تفصیلات میں فراہم کی جانے والی ہاٹ لائن سہولتیں برائے سال2017-18اور2018-19کی تفصیلات پیش نہیں کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ وی کے سنگھ نے سالانہ مناسبت سے دوروں اور ان کے آخرجات کی بھی تفصیلات پیش کی ہے۔

بیرونی راست سرمایہ کاری کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وی کے سنگھ نے ان ممالک کی تفصیلات بھی پیش کی جہاں سے ملک میں ایف ڈی ائی کے تحت سرمایہ کاری بڑی ہے۔