حکومت بی جے پی ۔ ائی ایس ائی ایجنٹ کے معاملے میں کان بند کرکے بیٹھی ہے’کیونکہ ان میں کوئی بھی مسلم نہیں ہے‘

دہلی: اب یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے مگر حکومت مدھیہ پردیش ‘ راجستھان اور دیگر مقامات سے چلائے جارہے ائی ایس ائی ایجنٹوں کے گروہ کی پردہ پوشی کررہے ہیں‘ جنھیں تصوئیریں کھینچنے‘ اور ایک خانگی ٹیلی فون اکسینج چلانے کے جرم میں گرفتار کیاگیا ہے جو ائی ایس ائی کے ساتھ رابطے میں تھے۔

بدقسمتی کی بات تو یہ ہے حکومت صرف تین طلاق اور بیف کے مسلئے پر توجہہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور ملک کے اس حساس موضوع پر اپنی آنکھیں بند کرچکی ہے۔کیا خاموشی کا سبب مذہب ہے؟۔ قصور وار دھرو سکسینہ جو بی جے پی اٹی سل کا ایک رکن ہے ۔ بی جے پی اس بات کو مسترد کرتے ہوئے اس سے اب اپنا پڑلا جھاڑ نے کی کوشش کررہی ہے۔

مگر جس طرح ہر چور اپنے پیچھے کا سراغ چھوڑ جاتا ہے اسی طرح انڈیا ٹوڈے میگزین ایک مضبط ثبوت والے دھرو کی تصوئیر شائع کی ہے جس میں وہ شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور یہ تصوئیر تمام شبہات کو ختم کرنے کے لئے کافی ہے۔

اسکے علاوہ دوسرے ستویندر سنگھ‘ کوش پنڈی‘ جیتندر ٹھاکر‘ رتیش کھلر‘ جیتندر سگھ یادو‘ ڈاڈو‘ ترلوک سنگھ‘ بلرام یہ وہ لوگ ہیں جو نہ صر ف گرفتار ہوئے بلکہ انہیں پولیس ریمانڈ میں بھی بھیجا گیا ۔اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ یہ اس لئے کیونکہ ان میں کوئی مسلمان نہیں ہے؟