ان دنو ں سوشیل میڈیاپر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیر ل ہورہا ہے جس میں دونوں ہاتھوں سے معذور ایک کم عمرلڑکی جس کی عمر اندازے کے مطابق دوسے تین سال کی ہوگی ‘ پیروں سے کھانا کھارہی ہے۔
ویڈیو میں بتایاجارہا ہے ہے جب فورک ( کھانے کے لئے استعمال کیاجانے والی چیز) جب اس معذور لڑکی کے منھ تک نہیں پہنچ رہی ہے تو وہ بلا توقف کے اپنے دوسرے پیر سے فورک میں لگے کھانے کو اور آگے ڈھکیل کر اس کا زوایہ تبدیل کردیتی ہے او رآسانی کے ساتھ کھانا نوش کرلیتی ہے ۔
اس ویڈیو سے قدرت یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ اگر اللہ تعالی کسی کو معذور یالاچار پیدا کرتا ہے تود نیا میں جینے کے لئے درکار چیزوں کے استعمال میں کے لئے عام طریقوں سے ہٹ کر بھی ہنر پیدا کردیتا ہے ۔
اور حوصلہ او رہمت سے کئے جانے والے مشکل کام بھی اس کے لئے آسان کردیتا ہے۔ یہ ایک سبق آموز ویڈیو جس کا ضرور مشاہدہ کریں