نیوزی لینڈ ۔ دہشت گرد حملے کے بعد چارلوگوں کو حراست میں لیاگیا ہے جس میں تین مرد او رایک عورت شامل ہے ۔
ایک مرد پر قتل او رگولی چلانے کا الزام ہے۔وہ ایک 28سالہ آسڑیلیائی شہری ہے ۔
اس کا نام گرینڈ ٹورنٹ ہے ۔
نیوزی لینڈ نے ملزمین کے متعلق زیادہ جانکاری دینے سے انکار کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’ حملہ آور نے آسڑیلیا سے آکر نیوزی لینڈ کے کچھ لوگوں کو حملہ کرنے کی ٹریننگ دی تھی۔
وہ باہر سے آکر بسنے والے لوگوں سے نفرت کرتا تھا۔اس کا مطالب وہ نسل پرستی کا شکار ہے۔
پناہ گزینوں کا مخالف ہے۔ حملہ آور نے اپنے سوشیل میڈیا اکاونٹ پر 74صفحات کا ایک دستاویز بھی پوسٹ کیاہے۔
جس میں اس نے اپنے حملے کی وجوہات بھی بتائی ہیں۔ اس نے بتایاکہ دوسال قبل ہی اس نے حملے کی سازش تیار کی تھی مگر نشانہ کہاں پر لگانا ہے اس کا انتخاب تین ماہ قبل ہوا ۔
اس نے پہلے دوسری مسجد کو نشانہ بنانے کی تیاری کی تھی مگر بعد میں النور اور دوسری مسجدوں کا انتخاب کیاکیونکہ یہاں پر زیادہ مسلمان تھے ۔
اس نے کہاکہ وہ کسی تنظیم کا رکن نہیں ہے۔ لیکن اس کے کئی دائیں بازوگروپس سے رشتہ ہے۔