حیدرآباد : شہر میں انتخابات کا بازار گرم ہے ۔ ہر حلقہ کے امیدوار کامیابی کیلئے جد وجہد کررہے ہیں ۔ ان حلقہ جات میں حلقہ چندرائن گٹہ کی نشست بہت اہم مانی جارہی ہے ۔ کیونکہ وہاں سے مقامی جماعت کے فلورلیڈر اکبر الدین اویسی پچھلے ۴؍ میعاد سے لگاتار کامیاب ہوتے آرہے ہیں ۔اس حلقہ میں کانگریس سے باڈی بلڈر اسٹار عیسیٰ مصری اور بی جے پی سے شہزادی انتخابی میدان میں اترے ہیں ۔
عیسیٰ مصری نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ اس حلقہ سے کامیاب ہونے کے بعد اس علاقہ کو ترقی دیں گے ۔یہاں تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گے ۔ دواخانے تعمیر کئے جائیں گے ۔انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ پارٹی اقتدار پر آنے کے بعد خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے نت نئی اسکیمات کا آغاز کیا جائے گا ۔ لیکن جب اس علاقہ میں عوام سے رائے حاصل کی گئی تو وہاں کی عوام مقامی جماعت کے امیدوار کو ہی ووٹ ڈالناپسند کررہی ہے۔کئی افراد اکبر الدین اویسی کے کام کو پسند کررہی ہے ۔او راس جماعت کی بھر پور تائید کررہی ہے ۔ کئی لوگوں نے دوسرے جماعتوں کے امیدواروں کو اس حلقہ سے کھڑا کرنا بے سود قرار دیا ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ یہاں پر بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا جائے گا ۔
یہاں کی عوام جناب اکبر الدین صاحب کے فلاحی کاموں سے خوش ہیں۔اور انہی کو ووٹ دینے کا من بنا چکی ہے ۔