نئی دہلی : بی جے پی کو شکست دینے کی با ت کرنے والی کانگریس لکھنؤ سے اچاریہ پرمود کرشنم کو امیدوار بنایا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ہیں تو سماج وادی پارٹی سے شتروگھن سنہا کی اہلیہ پونم سنہا کو میدان میں اتارنے کافیصلہ کیا گیا ۔ پرمود کرشنم کو کانگریس نے 2014ء میں سنبل سے امیدوار بنایا تھا لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی ۔ پرمود کرشنم کی اقلیتوں میں اچھی خاصی گرفت رکھتے ہیں ۔
پرمود اچاریہ بی جے پی او رنریندر مودی کے خلاف کھل با ت کرتے ہیں ۔ دوسری جانب راجناتھ سنگھ کے لئے تھوڑی پریشانی کا سبب ہوسکتا ہے کہ کیونکہ وزیر اعلی اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ پچھلے دنو ں حضرت علی رضی اللہ عنہ او ر بجرنگ بلی کے نام کو لے کر سیاست کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ لکھنؤکی زیادہ آبادی شیعہ برادری پر مشتمل ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان تینوں امیدواروں میں مقابلہ کتنا دلچسپ ہوگا ۔