تہران : اگلے ماہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی او رامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوسکتی ہے ۔یہ اطلاع مہر نیوز ا یجنسی نے دی ہے ۔
مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر سے ملاقات کا خیال امریکی صدر کو اس وقت آیا جب وہ اٹلی کے وزیر اعظم گیوسپے کونٹے کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے ۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی صدر کے ساتھ کسی پیشگی شرط کے بغیر ملاقات کے خواہش مند ہیں ۔واضح رہے کہ ۲۲؍ جولائی کو ٹرمپ نے ایرانی صدر کو اپنے ٹوئیٹ کے ذریعہ تباہ کن نتائج کی دھمکی دی تھی ۔جس کے بعد دونوں حریف ممالک نے ایک دوسرے پر جوابی وار کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔