مینا۔سعودی گزٹ کی خبر کے مطابق اتوار کی رات کو مینا کے قریب میں میوسیم کے اندر واقعہ مسلخ کے ویر ہاوز میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ سیول ڈیفنس جنرل ڈائرکٹوریٹ حج کرنل عبداللہ الحارتی نے کہاکہ آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انہیں8:25کے قریب اطلاع ملے کہ ویر ہاوز کے فرنیچر میںآگ لگی ہے۔
سیویل ڈیفنس ٹیم نے کامیابی کے ساتھ آگ پر قابو پالیا ۔سعودی کی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ آگ کی وجوہات کا پتہ چلانے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔سعودی عربیہ میں جہاں پر بیس لاکھ سے زائد لوگوں نے مقد س فریضہ حج کی ادائی کی ہے وہیں پر مسلمان عید الاضحی کی چھٹیاں بھی منارہے ہیں۔
آتشزدگی والی عمارت کے قریب سے سینکڑوں کی تعداد میں گزرہے ہیں۔ مسلمانوں کو کامل عقید اور یقین ہے کہ مینا کو یہ مقام وہ ہے جہاں پر شیطان نے ابراہیم علیہ سلام کو بارگاہ رب العزت کے نام پر اپنے بیٹی کی قربانی دینے سے روکنے کی ناکام کوشش کی تھی۔