نئی دہلی: حج پر ملنے والی سبسیڈی کے ختم ہونے کے بعد کرایہ مہنگا ہو نے کے باوجود کافی سستا ہوگیا ہے۔حکومت ہند کی جانب سے حج پر ملنے وائی سبسیڈی اس سال پوری طرح ختم ہو گئی ہے۔اور عازمین حج کو خوف تھا کہ کہیں حج مہنگا نہ ہوجائے لیکن اقلیتی وزارت کوششوں سے کافی سستا ہو گیا ہے۔
2014سفر حج کے مقابلہ ۱۶ تا ۴۵ فیصد سفر حج اس سال سستا ہوگیا ۔اس سلسلہ میں مرکزی وزیر رائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے صحافیوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ یہ بات سبھی کو معلوم ہے کہ حج پر ملنے وائی سبسیڈی ختم ہوگئی ہے۔
حکومت کے اس فیصلہ سے ملت کے کئی لوگوں نے اس کا خیر مقدم کیا ۔تاہم ان کی فکر تھی کہ کہیں اس کی وجہ سے حج کا کرایہ مہنگا نہ ہو جائے ۔
لیکن مسلسل کوششوں کے نتیجہ سے حج کا کرایہ پہلے کے مقابلے میں کہیں کم ہوگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر ہم 2013-14کے ہوائی جہاز کے کرایہ کا موازانہ 2018کے کرایہ سے کریں تو پتہ چلے گا کہ ۵۰ فیصد سے بھی کرایہ کم ہوا ہے۔
مسٹرنقوی نے اس موقع پر کئی شہروں کے کرایہ بتائیں ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ پہلے صرف اےئر انڈیا سے لو گ جایا کرتے تھے۔
لیکن اس مرتبہ فلائی ناس سے بھی سفر کریں گے۔انھوں نے مزید کہاکہ اس مرتبہ ۷ امبارکیشن سے اےئر انڈیا اور ۷ سے سعودی اور ۶ امبارکیشن فلائی ناس عازمین حج کو لے کر جائیگی۔