حجاب کے خلاف مہم تشدد میں تبدیل زعفرانی شال کے استعمال پر اے بی وی پی کارکنوں کا حملہ

بھٹکل: اکھیل بھارتیہ ویدیارتی پریشد کے کارکنوں نے کالج میں زعفرانی رنگ کی شال کا استعمال کرنے والے ایک طالب علم کو زدکوب کیا۔

یہ واقعہ ضلع اترا کاننڈا میں پیش ائے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل کے فرسٹ گریڈ سرکاری کاج میں بی جے چوتھے سمیسٹر کی تعلیم حاصل کررہے جیانت نائیک نامی طالب علم چہارشنبہ کے روز جب کالج پہنچا ‘ تب اے بی وی پی کارکنوں نے اسے گھیرلیا بھگوا رنگ کی شال کے استعمال پر زدکوب کیا‘ اور مذکورہ طالب علم کو اس رنگ کی شال کا استعمال کرنے منع بھی کیا

۔یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ اے بی وی پی کارکنوں نے حجاب کی مخالفت میں بھگوا شال کااستعمال بطور ’ کیسری شال ابھیان‘کا استعمال کرنے کی احکامات جاری کئے تھے۔

متاثرہ نوجوان نے اے بی وی پی کارکنوں کے خلاف ایک شکایت درج کروائی ۔گرفتار ی سے قبل ملزمین نے خود کو عدالت میں پیش کردیا۔ جہا ں سے انہیں ضمانت بھی مل گئی۔