بنگلور: اب سارے ملک میں کسی بھی حجاب پہنی ہوئی لڑکی کے لئے یہ نئی چیز نہیں رہی کہ جس کو ائیر پورٹس ‘ مالس اور پبلک افسوں میں جانے کے دوران چیکنگ کے وقت رسوا کن تجربے سے گذر نا پڑا ہو۔
ایچ ٹی کی خبر ہے کہ ایک حجاب پہنی ہوئی طلب علم جب اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ کرناٹک اسمبلی اجلاس کا مشاہدہ کرنے کے لئے وہاں پر گئی تھی تب اس کو پولیس نے برقعہ نکالنے کے لئے کہااور 20منٹ تک اس کی چیکنگ کی گئی۔
سیکورٹی عملے جب حجاب نکالنے کو کہا تو کرسٹ جونیر کالج کی طالب علم روپڑی۔کرسٹ جونیر کالج پرنسپل ایف ار بیجو کے چاککوو نے بتایا کہ’’ جب پولیس والے اس کو برقعہ نکالنے کو کہہ رہے تھے تب کسی نے وہ ویڈیو بھی شوٹ کیاہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ٹیچر کی ضمانت کے بعد بھی پولیس نے لڑکی کو اسمبلی گیلری میں داخل ہونے کی اجازت دی‘‘