نئی دہلی۔زی سلام کے ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ‘ بی جے پی ترجمان نوین کمار ’’ وند ے ماترم‘‘گانے میں ناکام ہوگئے۔
ٹی او ائی میں شائع خبر کے مطابق’’وندے ماترم‘‘ پر مفتی اعجاز ارشد قاسمی رکن کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مسٹر نوین کمار کو گیت گانے کا چیالنج کیا۔کچھ دیر ٹال مٹول کے بعد مولانا اعجاز کے چیالنج کو انہوں نے قبول کرلیا اور سال فون پر دیکھ کر گیت پڑھنا شروع کیا۔
فون کی مددحاصل کرنے کے باوجود وہ صحیح طریقے سے گیت گانے میں ناکام رہے۔
۔یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ نوین کمار بی جے پی کے پہلے لیڈر نہیں جو وندے ماترم گیت سنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔
اس سے قبل بلدیو سنگھ اولاق یوپی کے وزیر بھی یہ گانے سے قاصر رہے۔ واقعہ کا ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہونے کے بعد بہت ساروں نے اس کا مذاق بنایا۔ جس میں کچھ صارفین کاردعمل یہاں پر پیش کیاجارہا ہے
#BJP spokesperson makes a fool of himself trying to sing #VandeMataram. Don't blame me if you laugh too hard and get hurt. 😂 pic.twitter.com/psH2dqMo1P
— Subin Dennis (@subindennis) October 30, 2017
BJP spokesperson giving demonstration of his Party's Patriotism on Live TV!
PS -Notice how he scrambles for his phone to pull up lyrics. 😊 pic.twitter.com/8RqpQxyloO
— Saral Patel (@SaralPatel) October 28, 2017