اسلام آباد : پاکستان میں انتخابات سے پہلے دہشت گرد سرغنہ حافظ سعید کو بڑاجھٹکا لگا ہے ۔ملک کے الیکشن کمیشن نے سعید کی سیاسی پارٹی ملی مسلم لیگ کومنظوری دینے والی عرضی خار ج کردی ہے۔یہ کارروائی انتخابات سے چند ہفتہ قبل کی گئی ہے۔
]ملی مسلم لیگ کو حافظ سعید کی کا لعدم تنظیم جماعت الدعوہ کا سیاسی چہرہ سمجھا جاتا ہے ۔الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کو سیاسی پارٹی کے طور پر منظور ی دیئے جانے کی عرضی ۲۰۱۷ء میں بھی مسترد کی تھی جس کے بعد پارٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی تھی ۔
اس عرضی پر سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملی مسلم لیگ کی عرضی پر الیکشن کمیشن سے نظر ثانی کے لئے کہا تھا ۔نظر ثانی کے بعد ہی الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر عرضی کو خارج کردیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے چار رکنی بنچ نے یہ فیصلہ دیا ہے ۔بنچ نے کہا کہ اس نے فیصلہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کی بنیاد پر لیا ہے ۔