چینائی:حاجی مستان مرزا کے بیٹے نے راجنی کانت کو وراننگ دیتے ہوئے زوردیا کہ وہ اپنے اگلے فلم جو حاجی مستان کی حقیقی زندگی پر بن رہی ہے میں حاجی مستان کے کردار کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کرے‘ واضح رہے کہ حاجی مستان کا تعلق ٹاملناڈو سے تھا جو بعد میں ممبئی منتقل ہوگئے تھے۔
حاجی مستان کے گود لئے ہوئے بیٹے کا دعویٰ کرنے والے سندر شائکھار کے مکتوب میں اداکار سے کہاگیا ہے کہ وہ حاجی مستان کے کو اسمگلراور انڈرورلڈ ڈان کے طور پر فلم میں پیش نہ کرے۔ مکتوب میں مزید کہاگیا ہے کہ ایسے کرنے پر قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔
ڈی سی میں شائع خبر کے مطابق سندر نے کہا کے مستان مرزا کو ’ اسمگلر ‘ اور ’انڈرورلڈ ڈان‘ کے طور پر پیش کرنا ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہوگا کیونکہ ملک کی کسی بھی عدالت میں ا ن کے خلاف ایسا کوئی مقدمہ نہیں چلا ہے۔
اس کے علاوہ سندر نے مستان کی حقیقی زندگی کے متعلق ان کے ساتھ تبصرے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔