نئی دہلی۔جواہرلا ل نہرو یونیورسٹی کے ایک مطالعہ میں اس بات کاانکشاف ہوا کہ دوا کے طور پر ہلدی کااستعمال پیٹ کے کینسر کے لئے موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ محکمہ بائیوٹکنالوجی سرکیومین کے اکزیڈیشن کے متعلق اسٹڈی کررہا تھا اور اس دوران انہیں اس بات کا پتہ چلا کہ اس میں ہلدی کی آمیزش پیٹ کے کینسر کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے ۔ مذکورہ تحقیق محکمہ سے تعلق رکھنے والے پانچ طلبہ نے پروفیسرروپیش چترویدی کی قیادت میں کی ۔
وہ پچھلے پانچ سالوں سے ہلدی کے اجزا میں سرکیومین کے استعمال کرنے سے کس طرح کے اثرات رونماہوتے ہیں۔
اس کی مکمل رپورٹ لکھنو کے چالیس افراد پر مشتمل ایک گروپ نے شائع کی ہے۔
جے این یو پروفیسر کے مطابق یہ تحقیق لکھنو کے چالیس لوگوں سے کھانے کے نمونوں پر مشتمل ہے جس میںیہ مطالعہ سامنے آیا کہ 40میں39لوگ تیار کھانا( بھاری کھانے) کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہہ سے ان کے جسم میں ہیلی کوبیکٹر پائیلوری جراثیم کی تشکیل عمل میںآتی ہے۔
روہت تیوری ‘ الکا یادو‘ جیوتی گپتا‘ اور اچوتھیا پانڈے نے بڑی کامیابی کے ساتھ یہ اسٹڈی انجام دی ہے