متوفی کی شناخت انڈین کونسل آف سوشیل سائنی ریسرچ کے محقق پروین تیواری کی حیثیت سے ہوئی ہے جو یونیورسٹی کے کیمپس میں واقع برہماپترا ہاسٹل میں مقیم تھا
نئی دہلی۔انڈین کونسل آف سوشیل سائنس ریسرچ( ائی سی ایس ایس آر) کے ایک30سالہ اسٹنٹ محقق کی جواہرلال نہرو یونیورسٹی( جے این یو) کیمپس میں پہاڑوں پر چڑھائی کے دوران گر کر موت ہوگئی ۔
اتوار کے روز یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت پروین تیواری کی حیثیت سے ہوئی ہے جو جے این یو کے برہما پترا ہاسٹل میں مقیم تھا۔متوفی محقق جبل پور کا رہنے والا تھا جس نے حال ہی میں ائی سی ایس ایس آر میں داخلہ لیاتھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چڑھائی کے دوران تیواری نے حفاظت کے طور پر چڑھائی کے دوران رسی کا سہارا بھی نہیں لیاتھا۔
ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ’’ وہ پھسل کر نیچے گرے اور اسپتال لے جانے پر انہیں مردہ قراردیاگیا۔
جان بوجھ کر کیاگیا کوئی یہ عمل نہیں تھا کیونکہ حادثے کے وقت ان کا دوست ویڈیو بھی تیار کررہا ہے‘‘