جے این یو طلبہ تنظیم کا آج مل گیر احتجاج

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین او رکئی دیگر طلبہ تنظیمیں ملک گیر سطح پرآج احتجاجی مظاہرے مبینہ بے عملی کے خلاف جو نجیب احمد پر حملہ آواروں کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے برتی جارہی ہے اور پولیسان کا پتہ چلانے میں ناکام رہی ہے منعقد کریں گے۔

ملک گیر سطح پر طلبہ کے گروپس وائس چانسلر جے این یو اور وزیرداخلہ کے علامتی پتلے بھی یونیورسٹی کے احاطے میں نذر آتش کریں گے۔اس کے علاوہ اتوار او رپیرکے روز چلو جے این یو ریالی نکالی جائے گی اور 15نومبر کو احتجاجی جلسہ عام منعقد کیاجائے گا۔

نجیب احمدپچھلے 26روز سے لاپتہ ہے۔ صدر جے این یو طلبہ تنظیم موہت کمارپانڈے نے کہاکہ دہلی کی جواہرلال نہرویونیورسٹی سے ایک طالب علم لاپتہ ہے جس پر لاپتہ ہونے سے ایک دن قبل دائیں بازو کی فسطائی تنظیموں کی جانب سے حملے کیاگیا تھا تاریک دنوں کی عکاسی کرتاہے جس میں ہم زندگی بسرکررہے ہیں۔

گذشتہ چار ہفتوں سے جے این یو طلبہ تنظیمیں نجیب کی گمشدگی کو لے کر یونیورسٹی انتظامیہ اوردہلی پولیس کو جوابدہ بنانے کے لئے یونیورسٹی کے اندر او رباہر مسلسل احتجاج منظم کررہے ہیں