گجرات۔خبر ہے کہ گجرات سنٹر ل یونیورسٹی اسٹوڈنٹ باڈی انتخابات میں اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد( اے بی وی پی)کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسی طرح اے بی وی پی کو دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور دہلی یونیورسٹی میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ذرائع سے خبر ملی ہے کہ آزاد امیدوار دلیپ کمار اور ارویندنے اسکول آف انٹرنیشنل اسٹاڈیز کے اسٹوڈنٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ذرائع ابلاغ سے اس بات کی خبر ملی ہے کہ دیگر طلبہ تنظیمیں جیسے برسا امبیڈکر پھولے اسٹوڈنٹ اسوسیشن نے اسٹوڈنٹ الیکشن کا بائیکاٹ کیاتھا مگر وہ اے بی وی پی کے خلاف کام کررہے تھے۔
لنگڈو کمیٹی کے مطابق گجرات سنٹرل یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ یونین نہیں ہے مگر اس کے متبادل اسٹوڈنٹ کونسل قائم کیاگیا ہے۔
سکریٹری ال انڈیا پروگریسو ویمن اسوسیشن ( اے ائی پی ڈبلیو اے) کویتا کرشنن جو اہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کی سابق جنرل سکریٹری بھی ہیں نے کہا ہے کہ گجرات سنٹرل یونیورسٹی الیکشن کے نتائج اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ ’’ نوجوان طبقہ گجرات میں برسراقتدار جماعت بی جے پی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی تیار کررہی ہے جو ایک ملک میں تبدیلی لانے کا رحجان بھی دیکھائی دے رہا ہے‘‘۔
جواہر لا ل نہرو یونیورسٹی اور دہلی یونیورسٹی کے بعد گجرات سنٹرل یونیورسٹی الیکشن میں اے بی وی پی کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے