نئی دہلی:سی پی ائی ایم نے آج مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم نجیب احمد کے لاپتہ ہونے پر اور پولیس کی کاروائی کے خلاف احتجاج پر خاموشی کو’’ شرمناک ‘‘ قراردیا۔پارٹی نے پولیس کمشنر الوک کمارورماپر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس معاملے میں مجرمانہ لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ حکومت کو مکمل طور پر یہ غیرضروری رویہ اختیار کرنے کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
نجیب کی والدہ نے کل ان کے غائب ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ دیلی پولیس راست طور پر مرکز حکومت کی ماتحت ہے۔
پولیس کمشنر مجرمانہ لاپرواہی سے اس معاملے میں کام لیاہے۔پارٹی کی پولیٹ بیورو کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ مرکزی وزیرداخلہ اس معاملے میں خاموش ہیں۔ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ملک کے دارالحکومت میں ایسے واقعات پیش آرہے ہیں۔
بیان میں فوری مداخلت کا مطالبہ کیاگیا ہے۔پارٹی نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ سیدھی راہ سے قدم پیچھے ہٹارہی ہے۔
نجیب کی والدہ نے جس انڈیا گیٹ تک احتجاجی جلوس میں حصہ لیاتھا اور اپنے لاپتہ بیٹے کی تلاش کا مطالبہ کیاتھا‘ کہاکہ مرد ملازمین پولیس نے احتجاجی طالبات کو ہراساں کیاتھا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔