جے اور کے بی جے پی لیڈران نے ناگروٹا گواصلحہ ڈپو کے قریب میں زمین خریدی ‘ فوج نے ڈپٹی چیف منسٹر کے گھر کو غیرقانونی‘ اورسکیورٹی کے لئے خطرہ قراردیا۔

ناگروٹا کے ایک آرمی افیسر لفٹنٹ جنرل سرنجیت سنگھ نے راست طور پر نرمل سنگھ کو لکھنے پر مجبور ہوگئے تھے کیونکہ’’ مذکورہ مقامی انتظامیہ فوج کی جانب سے تعمیراتی سرگرمیو ں پر روک لگانے کے متعلق بارہا درخواست پر کوئی ردعمل پیش نہیں کررہاتھا‘‘
جموں او رکشمیر۔ ریاستی بی جے پی کے اعلی قائدین بشمول اسپیکر نرمل سنگھ اور ڈپٹی چیف منسٹر کویندر کپتا نے ایک کمپنی کے ذریعہ ناگروٹا فوج کے اصلحہ ڈیو کے قریب میں اراضی زمین خریدی ہے۔

سال2014میں ایک اندازے کے مطابق د و ایکڑ اراضی میں سے 2ہزار اسکوئیر میٹر کی زمین نرمل سنگھ نے خریدی اور وہاں پر گھر کی تعمیر کاکام شروع کیا جس پر16ویں بٹالین کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل سرنجیت سنگھ نے سخت احتجاج کیا۔

مارچ19سال2018کو لفٹنٹ جنرل سنگھ نے نرمل سنگھ جو اس وقت ڈپٹی چیف منسٹر تھے کو لیٹر لکھ کر کہاکہ وہ جو گھر تعمیرکررہے ہیں وہ غیرقانونی ہے اور ’’ اس سے نہ صرف سکیورٹی کوخطرہ ہے بلکہ دھماکہ خیز ہتھیار کے ڈپو کے قریب میں رہنے والوں کی زندگی کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں‘‘۔

لفٹنٹ جنرل سنگھ نے لکھا کہ’’ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اصلحہ کے ڈپو کے قریب میں گھر کی تعمیر پر دوبارہ غور کریں جو کہ ایک خطرہ ہے‘‘۔

ناگروٹا کے ایک آرمی افیسر لفٹنٹ جنرل سرنجیت سنگھ نے راست طور پر نرمل سنگھ کو لکھنے پر مجبور ہوگئے تھے کیونکہ’’ مذکورہ مقامی انتظامیہ فوج کی جانب سے تعمیراتی سرگرمیو ں پر روک لگانے کے متعلق بارہا درخواست پر کوئی ردعمل پیش نہیں کررہاتھا‘‘۔

مگر جب نرمل سنگھ سے انڈین ایکسپریس کے نمائندے نے رابطہ کیاتو تو انہو ں بتایا کے ان کی تعمیری سرگرمیوں کی مخالف ’’ سیاسی سازش کا حصہ ہے‘‘ ۔ انہو ں نے کہاکہ ’’ گھر کی تعمیر کے متعلق مجھ پر کوئی قانونی تحدیدات نہیں ہیں‘ فوج کا جو دعوی ہے ‘ وہ ان کی سونچ ہے مگر مجھ پر تحدیدات عائد نہیں کئے جاسکتے‘‘۔

مذکورہ اراضی جس پر سوال کھڑے کئے جارہے ہیں کو ہیمگری انفرسٹچکر ڈیولپمنٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ سے خریدی گئی ہے ‘یہ وہ کمپنی ہے جس کا قیام 2000میں عمل میںآیاتھا جس کے شیئر ہولڈرس میں کویندر گپتا اور بی جے پی کے جموں کے پونچھ سے رکن پارلیمنٹ جوگل کشور بھی شامل ہیں۔

پلاٹ کے مالکان حقوق کے متعلق نرمل سنگھ سے جب پوچھا گیا تو ’’ ہیمگری پرائیوٹ لمٹیڈ کا پلاٹ ہے۔یہ ایک پاؤر کمپنی ہے ۔

میرے بیوی ( ممتا سنگھ) اس کی ڈائرکٹر ہیں۔جس زمین پر میں نے مکان تعمیر کیاہے وہ میری بیوی کے نام پر ہے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ ہمارے ( موجودہ ) ڈپٹی چیف منسٹر کویندر گپتا نے بھی زمین خریدی۔ وہ بھی ہیمگری کمپنی کے ڈائرکٹر تھے۔

جب وہ اسپیکر بن گئے تو انہو ں نے وہ عہدے سے سبکدوش ہوگئے ۔ مگر وہ شیئر ہولڈر اب بھی ہیں۔ جوگلی جی ( ایم پی جوگل کشور) میں بھی ہیمگری کے ہیں۔ سریندر مہاجن ہمارے چیرمن ہیں‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’’ کام شروع کرنے کے لئے ہم نو لوگوں نے زمین خریدی۔ ہمیں 3ایم ڈبلیو پراجکٹ ہماچل میں ملا ہے۔ وہ چمبا شہر سے 60کیلو میٹر دور ہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ پندرہ سال قبل اس پاؤر کمپنی کی شروعات ہوئی ہے۔سال2015میں ڈپٹی چیف منسٹر بنا ہوں۔ یہاں پر کوئی ذاتی مفاد شامل نہیں ہے‘‘