حیدرآباد۔پچھلے تین دنوں سے جاری مہم کے تیسرے دن ‘ جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے شہر کی مختلف ہوٹلوں اورریسٹورنٹ کا جمعرات کے روز معائنہ کیااور ہوٹلوں کے ناقص حالت اوربکرے کے گوشت پر بلدیہ کااسٹامپ نہ ہونے کی وجہہ سے بھاری جرمانے عائد کیا۔
قبل ازیں جے ایچ ایم سی نے تمام ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ انتطامیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ صحت مندماحول پیداکریں اور بلدیہ کا اسٹامپ لگا ہوا گوشت کا ہی استعمال کریں۔ عوام سے حاصل ہوئے شکایتوں اور درخواستوں کی بنیاد پر ‘ جی ایچ ایم سی عہدیدار حرکت میں ائے او رجمعرات کے روز جانچ کے بعد کچھ ہوٹلوں کو مہر بند بھی کردیا۔
اطلاع ملنے پر ڈپٹی میونسپل کمشنر نے متعلقہ عہدیداروں نشمول سنیٹشین اور ویٹرنری وینگ کے افسروں کے ساتھ شہر کی مختلف ہوٹلوں او رریسٹورنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھائی دئے۔درج ذیل ہوٹلوں پر دھاوے کئے گئے : اللہ پور صبا ریسٹورنٹ موسی پیٹ جہاں پر باسی چکن او ر مٹن پر استعمال کیاجارہاتھا‘ کوکٹ پلی سرکل پر نیو گرین باورچی‘ پناماں‘وانستھلی پورم پر صفائی کے ناقص انتظامات پر 5,000روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔منصورہ آباد کی بالاجی میٹھائی بھنڈار پر بھی صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہہ سے 2,000روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔
گرین باورچی ایل بی نگر پر بناء اسٹامپ کا گوشت کے استعمال اور کھانے پینے کے اشیاء اسٹور کرنے پر 10,000 روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔اسی طرح گرین باورچی ریسٹورنٹ لوتھکنڈہ پر ناقص صفائی او ربناء اسٹامپ کا گوشت استعمال کرنے ہر 2000روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔
اس کے علاوہ ایل بی نگر سرکل‘ ائیرپورٹ روڈ‘ ہستیناپورم ڈویثرن‘ ایل بی نگر کے ہوٹلوں میں اسٹامپ لگاہوا گوشت پیش کرنے میں ناکامی پر 2000روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔پرائیٹ آف حیدرآباد ہوٹل کوکٹ پلی سرکل پر بناء اسٹامپ کا گشت استعمال کرنے اور صفائی کے بہتر انتظامات کی ناکامی پر 10,000روپئے کا جرمانے عائد کیا ہے۔
گولڈن ریسٹورنٹ اینڈ بار ’ درگابار اور ریسٹورنٹ‘ گرانٹ 360ہوٹل‘ سڈنی ریسٹورنٹ‘ اھار ریسٹورنٹ کے بشمول ڈی سی ‘ فوڈ انسپکٹر اور ویٹرنری افیسروں کی ٹیم نے کمپاونڈنگ فیس کے نا م پر 50,000روپئے کی رقم عائد کی ہے کیونکہ مذکورہ ہوٹلوں والوں ے بناء اسٹامپ کا گوشت استعمال کیاتھا۔