ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے میں آسانیاں ، چند چیزیں سستی
نئی دہلی ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جی ایس ٹی کونسل کا آج اجلاس منعقد ہوا جس میں نئی راحتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے میں بھی آسانی پیدا کی گئی ہے۔ نئے اصول کے مطابق ٹیکس دہندگان کی ہر ماہ صرف ایک ریٹرن داخل کرنی ہوگی۔ 6 ماہ کیلئے تیاری کا موقع دیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں آئندہ 6 ماہ تک کیلئے موجودہ نظام برقرار رہے گا۔ فینانس سکریٹری ہشمکھ ادھیا نے کہا کہ ہر دہندگان کیلئے سنگل سسٹم کے ذریعہ ریٹرن داخل کرنا ہوگا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی گئی تھی کہ جی ایس ٹی کی اس میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے کے امکانات ہیں۔ ایکسپرٹس کی مانیں تو یہ میٹنگ کرناٹک انتخابات پر بھی اثر ڈالے گی۔ اس لحاظ سے بھی اسے اہم مانا جارہا ہے۔ روزمرہ کی کچھ چیزوں کے نام ابھی سامنے نہیں آئے ہیں۔ ویسے آن لائن ٹرانزکشن پر حکومت آپ کو کیش بیک کے آفر کے ساتھ ہی جی ایس ٹی ریٹرن فائلنگ میں بھی کچھ راحت دے سکتی ہے۔ پٹرول، ڈیزل پر بڑا فیصلہ۔ ملک بھر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت میں فی الحال آسمان کو چھو رہی ہے۔ اس سے عام عوام کا بجٹ کافی گڑبڑا گیا ہے۔ طویل وقت سے پٹرول ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا مطالبہ عام عوام کررہی ہے کیونکہ اس کے بعد اس کی قیمت کافی کم ہوجائے گی حالانکہ دیگر ریاستیں اس کی مخالفت کررہی ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے ریاستوں کو ٹیکس کے ذریعہ ہونے والی کمائی پر اثر پڑے گا۔ ڈیجیٹل ٹرانزکشن پر کیش بیک، ڈیجیٹل لین دین کرنے والے دکانداروں کو بھی کیش بیک جیسا فائدہ مل سکتا ہے۔ اس سہولت کو نافذ کرنے کی ایک تجویز پر حکومت غوروخوض کررہی ہے۔ اس تجویز میں ڈیجیٹل طریقے سے پیمنٹ کرنے والے صارفین کو زیادہ خریداری کی قیمت یعنی ای آر پی پر چھوٹ کا فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ چھوٹ ایک مرتبہ میں زیادہ سے زیادہ 100 روپئے تک ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب تاجر کو بھی اس کے ذریعہ ڈیجیٹل سے کی گئی فروخت پر کیش بیک دیا جائے گا۔