احمد آباد۔آفرین شیخ جو کہ ایک اٹو ڈرائیور کی بیٹی او راحمد آباد کی ساکن ہیں نے جی ایس ای بی ایس ایس سی امتحانات میں98.31فیصد نشانات حاصل کرکے اپنے والد کا سرفخر سے اونچا کردیا۔شیخ نے اس کامیابی کا سہرا آفرین کی سخت محنت کو دیا اور وہیں کہاکہ اپنے والدین کا خواب پورا کرنا چاہتی ہے۔
آفرین نے اے این ائی سے کہاکہ’’ میں باقاعدہ طور پر پڑھائی کی ہے۔ میں مستقبل میں ایم بی بی ایس کرنا چاہتی ہوں۔ میرے والدین ہمیشہ مجھے ڈاکٹر بنانے کا خواب دیکھتے رہے ہیں اور میں اس خواب کو پورا کرنا چاہتی ہوں‘‘۔
ان کے والد شیخ محمد حمزہ نے اپنی بیٹی کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ وہ ہمیشہ سے اس کو ایک ڈاکٹر بنانے چاہتے ہیں اور وہ ملک کی خدمت کرسکے۔
انہوں نے کہاکہ ’’میرے گھر والوں اور میں نے اس تعلیم میں اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ میں ہمیشہ اس کو ڈاکٹر بنانا چاہتا ہوں اور اب مجھے اس سے امید ہے کہ وہ ملک کی خدمت کریگی‘‘۔گجرات ایس ایس سی امتحانات کا مارچ12سے 23سال2018کے دوران انعقاد عمل میں آیاتھا ۔
امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کی مجموعی تعداد11,03,854تھی جن میں میں سے 51.47فیصد طلبہ ہی امتحانات میں پاس ہوسکے۔
امتحانات کی ٹاپر ساوانی ہیل ایشوار بھائی رہی جس نے 99فیصد( 600میں سے594) نشانات حاصل کئے۔