جیٹ ایروز نے مخصوص قومی اڑانوں کے لئے396روپئے میں اڑان کااعلان کیا۔ممبئی کی خانگی کمپنی جیٹ ایرویز کے بعد ائیر ایشیااور اسپائس جٹ نے بھی اپنے مسافرین کے لئے خصوصی ڈسکاونٹ کا اعلان کیا۔
جیٹ ایرویز کے ایک صحافتی بیان کے مطابق مخصوص قومی روٹس پر 8نومبر کی آڑان کے لئے اکٹوبر 4اور 7کو بکنگ کرانی ہوگی۔ہندوستان کی ملک کے اندر راست فلائٹ پر یہ خصوصی پیش کش رہے گی جو پہلے او رپہلے پاؤ کی بنیاد پر فراہم کی جارہی ہے۔
جیٹ ائیر ویز کے کمرشیل مینجر جئے راج نے بتایامحدود مدت کی اس پیشکش کا مقصد تہواروں کے موقع پر اپنے گاہکوں کی دلجوئی کرنا ہے۔قبل ازیں گرگاؤں کی کمپنی اسپائس جٹ نے تہواروں کے موقع پر قومی اڑانوں کے لئے 888اور بین الاقوامی اڑانوں کے لئے3699روپیوں میں ٹکٹ کا اعلان کیاتھا۔
ایک اور ائیرلائنس کمیٹی ائیرایشا جو قومی آڑانیں بھرتی ہے نے اپنے سالانہ اختتامی ٹکٹ سیل کے تحت محدود وقت کے لئے 999میں قومی اڑانوں کے ٹکٹ کااعلان کیاہے۔