بلند شہر:جیوار ہائی پر قتل کئے گئے 40سال کے شکیل کی ماں کے قلب پر حملے کے بعد انہیں جمعرات کے روز دواخانے میں داخل کیاگیا ہے۔
ایچ ٹی کی خبر ہے کہ انہیں بلند شہر کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ایس کے گوئل کے پاس سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر لے جایاگیا جس کے بعد انہیں پولیس کی مدد سے اسپتا ل میں داخل کیاگیا ہے۔
ڈاکٹر س نے گھر والوں کو بتایا کہ اب ان حالات میں سدھار ہے اور پانچ گھنٹوں بعد انہیں اسپتال سے روانہ کردیاگیا۔ہائی وے کے چھ ڈاکوؤں کو گرفتا ر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کی صبح گھر والوں نے جیوار کے سب ڈویثرنل مجسٹریٹ کے دفتر کے روبر و دھرنا منظم کیاتھا۔
مذکورہ احتجاجیوں نے خاطیو ں کو پکڑنے کے لئے دودن کی مہلت دی ہے۔ واقعہ کے بعد سے اب تک کسی کی بھی گرفتار ی عمل میں نہیں ائی ہے