جیل میں محروس فلسطینی نابالغ لڑکی کے گھر والو ں کو بھی اسرائیل پولیس نے کیاگرفتار

راملا۔فوج اور عینی شاہدین نے پیر کے روز کہا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے مغربی کنارہ کے گاؤں کی ساکن جیل میں محروس احد تمیمی کے نو فیملی ممبراس کو بھی گرفتار کیا ہے‘ جس میں ڈسمبر کے دوران سر میں لگی گولی کا شکار بھی شامل ہے ۔عینی شاہدین نے کہاکہ مغربی کنارہ کے نبی صالح میں رات بھر محرو س رکھے گئے لوگوں میں چار نابالغ بھی شامل ہیں۔گرفتار کئے گئے لوگوں میں 15سالہ محمد تمیمی بھی شامل ہے جو احد تمیمی کا رشتہ کا بھائی ہے جس کو ڈسمبر میں دو اسرائیلی فوجی جوانوں کو لات گھونسہ رسید کرنے کے احمد تمیمی کا ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد گرفتار کیاگیاتھا۔

احد کی گرفتاری کے روزمحمد کے سر پر ربر کی گولی ماری گئی تھی۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ پوچھ تاچھ کے بعد پیر کے روز انہیں رہا کردیاگیا۔ فوری طور پر اس بات کی وضاحت نہیں ہوئی ہے کہ دیگر لوگوں کو رہا کردیاگیا ہے یا نہیں۔ایک فوجی ترجمان نے کہاکہ گرفتاری گاؤں میں’’ بڑھتے تشدد‘ فساد اور دہشت گردانہ واقعات ‘‘ کے سبب عمل میں ائی ہے۔شمالی مغربی کنارہ میں نبی صالح ایک ایسا علاقہ ہے جہاں پر اسرائیل کے مقبوضہ حصہ میں بڑے پیمانے پر اسکی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔

وائیر ل ویڈیو میں احد اور اس کی رشتہ کی بہن نو ر تمیمی بھاری طور پر مصلح فوجی جوانوں کو تمانچہ ‘ لات گھونسے مار تے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں۔احد تمیمی کے خلاف بارہ مقدمات درج ہیں جس میں بدسلوکی کرنا بھی شامل ہے اور اگر وہ قصور وار پائی گئی تو انہیں بھاری قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔اسرائیل کے ملٹری کورٹ نے کیس کی سنوائی تک احد کو قید میں رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد احد کی والد ہ کو بھی سنوائی تک قید میں رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اسرائیلی کے فلسطینی معصوم پر ظلم وزیادتیاں کا سلسلہ جاری ہے۔ احد کو ادھی رات کے دوران گھر سے گرفتار کیاگیا ۔مبینہ طور سے جرم قبول کرنے کے لئے احد کے ساتھ گھنٹوں تک تفتیش کی گئی۔ انہیں کھانے بھی برابر نہیں دیاجارہا ہے۔

دائیں بازو کے مطابق ‘ وہ اندھیرے سل میں شب بسری کررہی ہے۔یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ احد کو مغربی کنارہ سے گرفتار کرکے مقبوضہ علاقے میں لے جایاگیا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔یہاں پر یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ سال2012سے ہرسال اسرائیل فوج سات سو کے قریب نابالغ فلسطینیوں کو حراست میں لیتی ہے۔

باوجود اسکے وہ نابالغ ہیں مگر اسرائیل فوج ان کے ہاتھوں میں ہتکڑیاں لگاتی ہے۔ گرفتار کئے گئے نابالغ فلسطینیوں کو ذہنی اور جسمانی اذیت پہنچائی جاتی ہے۔