جیل بھیجے گئے مہارشٹرا کے رکن اسمبلی نے پولیس کے ساتھ کیمرے کے سامنے گالی گلوج اور بدتمیزی کی ۔ تحقیقات کا حکم

ممبئی:جمعہ کے روز ایک پولیسافیسر نے بتایا کہ یومیہ میڈیکل چیک آپ کو لے جانے کے دوران ارتھر روڈ جیل میں قید مہارشٹرا کے رکن اسمبلی رمیش کدم نے پولیس کے ساتھ گالی گلوج اور بدسلوکی کی ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر داتاپدسالگیکر نے واقعہ کے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

رکن اسمبلی کدم کو ان کے صدرنشینی کے دور میں انابھاؤ ساتھی بیک وارڈ کلاس ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں بدعنوانیوں کے الزمات کے تحت گرفتار کیاگیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=A55wEd94eco

جمعہ کے روزاس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشیل ویڈیو پر وائیرل ہوا۔رابطہ قائم کرنے پر کمشنر پدسالگیکر نے پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں نے واقعہ پر ایک اعلی سطحی تحقیقات کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد سخت ایکشن لیاجائے گا‘‘۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات ڈپٹی کمشنر عہدہ کے پولیس افیسر کی نگرانی میں کرائی جائے گی