نئی دہلی: بالی ووڈاداکارہ کی ماں نے منگل کے روز سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے ممبئی ہائیکورٹ میں اپنی بیٹی کی موت کے متعلق اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم( ایس ائی ٹی ) کے ذریعہ تحقیقات کی درخواست کو مستردکردئے جانے کے فیصلے کو چیالنج کیا ہے۔
سپریم کورٹ سے رجو ع ہوتے ہوئے جیا کی ماں ‘ رابیہ خان ‘ برٹش شہری نے سی بی ائی کی چارچ شیٹ جس میں جیا کی موت کو خودکشی قراردیا ہے نہ کہ قتل کوممبئی ہائی کورٹ میں چیالنج کیاتھا
۔خان چاہتی ہے کہ 3جون سال 2013کو ہوئی ان کی بیٹی کی موت کے اسباب تلاش کرنے کے لئے ایس ائی ٹی قائم کی جائے ۔اپنی امریکی شہری بیٹی کے قتل کا دعویٰ پیش کرتے ہوئے خان نے کیس کی تحقیق کرنے والوں کی رائے پر بھی اعتراض جتایاجس میں کہاگیا کہ ہے کہ جیا نے اپنے جوہو کے پاش علاقے میں واقعہ گھر ساگر سنگیت اپارٹمنٹ شام کے وقت خودکشی کی ہے۔
فبروری 9کو ممبئی ہائی کورٹ نے کہاکہ ا س مسلئے کی پہلی ہی سی بی ائی کے ذریعہ تحقیقات کروائی گئی ہے اس میں مزیدمداخلت کی کوئی گنجائش نہیں‘ جس کے ذریعہ اداکارہ سورج پنچولی کے خلاف سماعت کی جاسکے جس پر پہلے ہی جیاخان کو خودکشی کے لئے اکسانے کے الزامات عائدکئے گئے ہیں۔
ابتداء میں ممبئی پولیس نے اداکارہ کے اس حساس کیس کی تحقیقات کی جس کو بعدازاں سی بی ائی کو منتقل کردیا۔
پچیس سالہ جیا نے ایک خودکش نوٹ چھوڑا جس میں پنچولی کی طرف اشارہ کیاگیا جو جیا کا بائے فرینڈ اور اداکار جوڑے ادتیہ پنچولی اور زرینہ وہاب کا بیٹا بھی ہے۔بعدازاں ممبئی پولیس نے سورج پنچولی کو خودکشی کے لئے اکسانے کے الزام میں گرفتارکیابعدمیں وہ ضمانت پر رہا بھی ہوگیا۔
سی بی ائی نے ممبئی پولیس کے ساتھ تحقیقات کے بعد یہ تاثر پیش کیاکہ جیا کا قتل نہیں بلکہ خودکشی ہے۔