رانچی: جھارکھنڈ میں ماویسٹوں کے مضبوط گڑھ ضلع لعبیار کے جنگل میں آج سی آرپی ایف کمانڈوز کے ساتھ گھمسان لڑائی میں6نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے۔ جب کہ600سے زائد گولیاں اور ایک درجن جدید ترین دھماکو آلات ضبط کرلئے گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دریائے کوئیل کے کنارے کردم دھی’ چپادھور جنگل میں آج صبح انکاونٹر کاآغاز ہوا۔
جہاں سی آرپی ایف کوبرا کمانڈوز تلاشی مہم میں مصرو ف تھے۔سی آرپی ایف کے انسپکٹر جنرل( آپریشن ) مسٹر سنجے اے لٹکر نے بتایا کہ انکاونٹر کے مقام سے یونیفارم میں6نکسلائیٹس کی نعشیں‘ 300زندہ کارتوس‘ بارہ ائی اے ڈیز انساس ریفل‘ ایس ایل آر اور ایک کار بن اور دیگر3آتشی اسلحہ دستیاب ہوئے ہیں۔یہ واقعہ رانچی سے 130کیلو میٹر دور پیش آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو یوم سے 209بٹالین کی کوبرا ٹیم تلاشی مہم میں تھی کہ ماؤسٹوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا اور انتہا پسندوں نے ہی سب سے پہلے فائیرینگ شروع کی تھی ۔
واضح رہے کہ جھارکھنڈ اور دیگر ریاستوں میں نکسلائیٹ کے انسداد کے لئے سی آر پی ایف نے خصوصی کمانڈوز کو تربیت دی ہے۔ جنگل میں مقابلہ آرائی کے ماہر دستہ کو کمانڈو بٹالین فارریسلوٹ ایکشن ( کوبرا)کا نام دیا گیاہے۔