جھارکھنڈ : کریم نامی ایک شخص کو پولیس نے اس کی دو بیویوں کی شکایت پر جمعہ کے دن گرفتار کرلیا ہے ۔ ان بیویوں کا الزام ہے کہ کریم تیسری شادی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کریم اپنی تیسری شادی کرنے کیلئے جارہا تھا راستہ میں اس کو گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتارکئے کے بعد کریم نے اپنے بھائی رحیم کو شادی کیلئے روانہ کیا ۔ دوسری طرف دلہن کے خاندان والے کریم کی جگہ رحیم کو دیکھ کر شدید غصہ میں آگئے ۔
دلہن والوں نے اس شادی کو رکوادیا اور انہوں نے رحیم او رکریم سے مطالبہ کیا کہ اس شادی پر جو اخراجات آئے ہیں وہ ادا کریں ۔ دلہن والوں کے مطابق ۲؍لاکھ کا خرچ آیا ۔ کیری بوری پولیس اسٹیشن انچارج پونم کوجور نے بتایا کہ ہم نے کریم کی تیسری شادی کرنے پر اس کی دو بیویوں کی شکایت پر کریم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ہم نے کریم سے کہا کہ وہ اپنی موجودہ دو بیویوں کے ساتھ اچھی طرح زندگی گذاریں ۔ پونم نے بتایاکہ کریم نے کہا کہ اس کی تیسری شادی کیلئے اس کی ماں اس پر دباؤ ڈالا تھا ۔
ہم نے اس شرط پر رہا کردیا کہ وہ اپنی ان دو بیویوں کے ساتھ ہی اچھی زندگی گذارے گا ۔ ‘‘