جمشید پور۔ جمعرات کے روز یوگی ٹیچر رفیعہ ناز کو دھمکی موصول ہونے کے بعد جمعہ کے روز ایک برہم ہجوم نے دارونڈا میں واقعہ ان کی رہائش پر اس وقت پتھراؤ کیاجب وہ انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو دے رہی تھیں
۔کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب ایک مقام عالم نے مذکورہ ٹیچر کی راست نشریات دیکھی۔ انڈیا ٹی وی کی خبر کے مطابق وہ عالم مبینہ طور پر برہمی کے عالم میں ہجوم کے ہمراہ رفیعہ کے مکان پہنچے اور نعروں کے ساتھ گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔یوگا ٹریننگ دینے پر دھمکی ملنے کی شکایت کے بعد ریاستی حکومت نے رفیعہ کو سکیورٹی فراہم کی ہے
۔مبینہ طور پر رفیعہ کو پہلے تو فیس بک پر دھمکی دی گئی اس کے بعد دھمکی آمیز فون کالس بھی ائے جس کی وجہہ سے پولیس نے حفاظتی دستہ ریوگی ٹیچر کے ساتھ متعین کردیا۔
رفیعہ نے کہاکہ اس شخص کی شناخت فیض اللہ کے طور پر کی گئی ہے جس نے پیغام بھیجا اور کہاکہ’’ میں آپ کا ہمدرد ہوں۔ تمہیں مسلمانوں ہونے کی حیثیت سے خود پر شرم نہیںآتی۔
تم کس طرح بناء حجاب کے شہہ نشین پر یوگا کرسکتی ہو؟۔درایں اثناء یوگا گرو بابا رام دیو نے کہاکہ’’ عراق ‘ ایران ‘ افغانستان ‘ پاکستان سے لیکر سعودی عربیہ تک بہت سارے مسلمان یوگی میں حصہ لیتے ہیں۔یوگا دل او ردماغ کی کثرت کا بہتر ین ذریعہ اس میں مذہب کو کیو ں شامل کررہے ہو‘‘