کڑپہ ( آندھراپردیش ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی ( وائی ایس آر سی پی ) سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پولی ویندلہ سے رکن اسمبلی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ انہوں نے اپنے پرچہ میں اپنے اثاثہ جات کا ذکر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے او ران کی اہلیہ کے علاوہ ان کے دونو ں لڑکیوں کے پاس جملہ پانچ سو دس کروڑ روپے کے اثاثہ جات ہیں ۔
انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ ان کے خلاف ۳۱؍ کیسس درج ہیں۔ واضح رہے کہ جگن موہن ریڈی غیر منقسم آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے فرزند اور اب آندھراپردیش میں اپوزیشن پارٹی ہے۔ انہوں نے اپنے پرچہ نامزدگی میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ ا ن کے پاس منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمت 375کرو ڑ روپے ہیں ۔ اس میں ان کی شریک حیات وائی ایس بھارتی ریڈی کا بھی حصہ ہے ۔ ان کے دونوں لڑکیوں میں سے ایک کے پاس 6.5کروڑ اور ایک کے پاس 4.5کروڑ کی جائیدادیں ہیں ۔ جگن موہن ریڈی کے فیملی کے پاس جملہ پانچ سو دس کروڑ روپے کے اثاثہ جات ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی خود کی جائیداد 339.8کروڑ روپے کی ہے جبکہ ان کی بیوی وائی ایس بھارتی ریڈی کے پاس 92.5کروڑ روپے کی مالکن ہیں ۔ انہوں نے اپنے پرچہ میں بتایا کہ ان کے پاس کوئی ذاتی موٹر کا رنہیں ہے ۔