وزیراعظم نریندر مودی کو جھوٹا قراردیتے ہوئے انہیں سیاست سے سنیاس لے کر ہمالیہ جانے کی بات کرتے ہوئے گجرات کے اسمبلی حلقہ وڈگام سے منتخب ہونے والے دلت لیڈ رجگنیش میوانی نے کہاکہ وہ اپنے بیان پر معافی نہیں مانگیں گے ۔ انہو ں نے جو کچھ بھی کہاہے ۔ بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ ایک سوپچاس کا گھمنڈ چکنا چور ہوگیا 99پر آکر اٹک گئے 2019میں بھی وہیں پر اٹکے رہیں گے ۔
اسی خوف میں غلط بیانی کررہے ہیں۔ دہشت گردتنظیم سے چندہ لینے کے الزام پر میوانی نے کہاکہ ایس ڈی پی ائی ایک سیاسی پارٹی ہے اور انہوں نے چیک کے ذریعہ 51ہزار روپئے کی رقم بطور عطیہ دیا ہے اگر و ہ دہشت گرد تنظیم ہے تو کس طرح چیک کے ذریعہ رقم دیں گے ۔ اور وزیراعظم کا دعوی سچا ہے تو پھر کاروائی کرنا چاہئے۔ الزامات لگانے ‘ بے بنیاد باتیں کرنے سے کچھ حاصل ہونا والا نہیں ہے۔
میوانی سے پوچھا گیا کہ آپ کی حمایت کرنے والی کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہول گاندھی بھی وزیراعظم کے خلاف اس طرح کے الفاظ کااستعمال نہ کرنے کی پارٹی لیڈروں کو تاکیدکررہے ہیں۔جس میوانی نے کہاکہ کانگریس پارٹی کا نظریہ الگ ہے اور ہمارا نظریہ الگ ہے ہم ایسے ہی کہیں گے اور جہا ں تک حمایت کی بات ہے تو سی پی ائی ‘ سی پی ائی ایم ایل ‘ عام آدمی پارٹی‘ سوراج ابھیان اور بہت ساروں نے میرا ساتھ دیا ہے ۔
یوگیندر یادو جی میری الیکشن مہم میں ائے تھے۔ ان سے معافی کے متعلق پوچھا گیاتو میوانی کے صاف طور پر کہہ دیا کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے