بنگلور۔ گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے جمعہ کے روز لوگوں سے کہاکہ 15اپریل کے روز منعقدہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریالی میں رکاوٹ کھڑی کریں اور ان سے ملازمتیں فراہم کرنے کے متعلق وعدے پر سوال کریں۔
News coverage in leading Kannada newspaper @Prajavani (April 6, 2018). pic.twitter.com/bUX9rAyLxT
— Jignesh Mevani (@jigneshmevani80) April 6, 2018
انہوں نے شہر سے دوسو کیلومیٹرکے فاصلے پر واقع چترادرگا میں رپورٹرس سے کہاکہ’’لوگ اپریل15کو پارٹی کی مہم چلانے کے لئے منعقد کی گئی مودی کی ریالی میں جائیں ہوا میں کرسیاں پھینک کر وہاں پر خلل ڈالیں۔
Modiji is that student who got to set his own exam paper but he still failed…
15 Lakh per citizen
2 crore job
Mandir wahi banega
Petrol prices
Ache din
Kissan vikasBhakto yeh sab Modiji ne hi bola tha ispe sawal Nehru se nahi kar sakte…
— Kunal Kamra (@kunalkamra88) April 5, 2018
اپنی طرف توجہہ مبذول کرائیں اور نوجوانوں کو دو کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کے متعلق وعدہ پر سوال پوچھیں‘‘۔ تاہم بی جے پی کے اسٹیٹ یونٹ ترجمان شانتارام نے ائی اے این یس سے کہاکہ پارٹی کی جانب سے بنگلور میں15اپریل کو جب مودی آرہے ہیں اس روز ناتو کوئی ریالی منعقد کی ہے اور نہ ہی وہ یہاں پر خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ ہم نے چترادرگا ڈپٹی کمشنر کے پاس مودی کے خلاف اشتعال انگیزی اور ریالی میں خلل ڈالنے کے لئے لوگوں کو اکسانے کی جگنیش میوانی کے بیان کے ضمن میں شکایت درج کرائی ہے‘‘۔ سوشیل میڈیاپر وائیرل ویڈیو جس میں میوانی رپورٹرس سے یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ بی جے پی کو دوبارہ جنوبی ہند میں داخل ہونے نہیں دینا چاہئے ۔
हमारी और प्रकाश राज की जनसभा को बंध करवाने के लिए काले जंडे और डंडे लेकर भाजपा के जो गुंडे शिवमोगा में आ धमके उनके सामने कोई एफआईआर नही, जिन्होंने भारत बंद के कॉल में दलितो की छाती पर गोलियां दागी उनके सामने कोई करवाई नही लेकिन हमने 2 करोड युवा के लिए रोजगार मांगा तो FIR ?
— Jignesh Mevani (@jigneshmevani80) April 7, 2018
میوانی نے کہاکہ ’’ اگر مودی جواب نہیں دے سکیں تو انہیں کہنا چاہئے کہ وہ اپنا دفتر چھوڑ دیں اور ہمالیہ کی رام مندر میں جاکر آرام کریں‘‘۔
کرناٹک کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کی حمایت نہ کرنے کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے میوانی نے کہاکہ ریاست میں ان کے دورے کا مقصد صرف فسطائیت کو جنوبی ہند میں داخلے سے روکنے کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے
۔گجرات دلت لیڈر نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ’’ کرناٹک کی عوام کو چاہئے کہ وہ مودی سے پچھلے چار سالوں میں کئے گئے وعدوں پر بھی سوال کریں۔
انہیں دوبارہ ریاست میں اقتدار میںآنے نہیں دینا چاہئے۔ میں لوگوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ بی جے پی کوووٹ نہ دیں‘‘۔
بی جے پی چترادرگاضلع یونٹ صدر کے ایس نوین نے میوانی کے خلاف ریٹرنگ آفیسر سے بھی ایک شکایت کی ہے‘ اودر کہاکہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر لوگوں کو اشتعال دلانے اور انہیں بھڑکانے کی کوشش کے ضمن میں کاروائی کی جائے