گجرات میں انتخابات کے پیش نظر ایک ٹی وی چیانل کے زیراہتما م منعقدہ پنچایت سے خطاب کے دوران دلت طبقے کے گجراتی لیڈر جگنیش میوانی نے بتایا کہ کس طرح انہیں پولیس ہراساں وپریشان کررہی ہے۔ میوانی نے کہاکہ جب کبھی وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات دورہ ہوتا ہے تو اس وقت انہیں صبح 7بجے سے ہی گھر سے گرفتار کرلیاجاتا ہے۔ میوانی نے بتایا کہ وہ جس سوسائٹی میں رہتے ہیں وہاں کے لوگوں کو اب پولیس کی عادت ہوگئی ہے۔
جب کبھی پولیس وہاں پر آتی ہے تو سویرے بر ش کرتے ہوئے لوگ سیدھے چارنمبر کے گھر پر بھیج دیتے ہیں۔ چوبیس گھنٹے مجھ پر نگرانی رکھی جاتی ہے ۔میوانی نے کہاکہ اگر اونا میں دلتوں کی پیٹ کر چمڑے ادھیڑی نہیں جاتی تو پچا س لاکھ دلت سڑکوں پر نہیںآتے۔ دلت اور پاٹیدار‘ نوجوان ‘ کسان سڑکوں پر ہے تو کیامطلب ہے ۔ چودہ پاٹیدادروں کو قتل نہیں کیاجاتا تو ہاردیک پٹیل احتجاج پر کیوں آتے۔
چار ہزار تین سو ایکڑ اراضی کولی پٹیل اور دلتوں کو تقسیم کی گئی مگر آج تک اس کا قبضہ نہیں دیاگیا۔ گجرات ماڈل میں صرف کاغذ پر زمین دی جاتی ہے کیاہم زمین پرکھیتی باڑی نہیں کریں۔ ہم سے بات کرنے کو گریز کیاجارہا ہے۔الپیش ٹھاکر کا مطالبہ ہے کہ گجرات میں شراب بند کرو ‘ شراب کی فروخت ہورہی ہے اس لئے ہی کہاجارہا ہے کہ شراب بند کرو۔ میوانی کا دعوی ہے کہ تینوں ملک پر ایک سو بیس سیٹوں پر بی جے پی کو نقصان پہنچانے کا قابلیت رکھتے ہیں
https://www.youtube.com/watch?v=R85y2F7_t-I