جڑواں بچے واشنگ مشین میں غرقاب

نئی دہلی ۔ 25 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک افسوسناک واقعہ میں تین سال کے جڑواں بھائی آج واشنگ مشین میں غرقاب ہوگئے جب کہ ان کی ماں ڈٹرجنٹ پاوڈر خریدنے بازار گئی ہوئی تھی ۔ شمال مغربی دہلی کے روہنی میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ جڑواں لڑکوں نکلش اور سنیشو کی ماں ریکھا نے ٹاپ لوڈنگ واشنگ مشین میں تقریبا 15 لیٹر پانی بھر دیا اور ڈٹرجنٹ  پاوڈر خریدنے قریبی دکان چلی گئیں ۔ واپس آنے پر دونوں بچے لاپتہ تھے ۔ کافی تلاش کے بعد یہ دونوں واشنگ مشین میں دستیاب ہوئے ۔