نئی دہلی۔ ساہتیہ آج تک کے کانکلوے میں مشہور رائٹر ‘ شاعر جاوید اختر نے ’’ مخالف قومیت‘‘ کے متعلق کہاکہ وہ سمجھتے ہیں قومیت کا احساس کو ’بہت زیادہ استحصال کیاگیا ہے‘‘۔
سماجی جہدکار کے طور پر بھی پہچانے جانے والے اختر نے کہاکہ جو لوگ دوسروں’’ ملک کاغدار‘‘ کہتے ہیں انہیں اور ان کی سیاسی جماعت کو یہ بات ہضم نہیں ہوگی کہ وہ ملک بذات خود ملک سے بڑے نہیں ہیں او رنہ ہی وہ مسلمانوں کو ’’ غیرہندوستانی قرار‘‘ دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ وہ ( انفرادی طور سے)خود کو قوم قراردینا شروع کردیا ہے۔ اگر آپ ان کی مخالفت کرتے ہیں تو ملک کے غدار بن جاتے ہیں۔ ایسے سیاست داں فصل کاٹنے کاکام کررہے ہیں۔ وہ فصل کی طرح بد ل جاتے ہیں۔ ملک کسی بھی پارٹی سے اوپر ہے۔
اگر کوئی بھی سیاست داں سمجھتا ہے یا سمجھتی ہے کہ وہ ملک سے اوپر ہے تو وہ غلط ہے‘‘۔ اختر کے مطابق ماضی ہو یا پھر حال میں’’ سکیولر مسلمانوں کو نذر انداز کیاجاتا رہا ہے‘‘۔ پیش ہے جاوید اختر کے انٹریو پر مشتمل مکمل ویڈیو