متنازعہ بیان پر پورانچل یونیورسٹی کے وی سی نے کہاکہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں
جونپور۔ پورانچل ویر بہار سنگھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجا رام یادو نے غازی پور ضلع میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہاتھا کہ یہاں کہ طلبہ ہوں تو مار کھاکر نہیں‘ مارکر آنا‘ قتل کرکے آبا۔
یہ ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد نشانے پر ائے وائس چانسلر نے اتوار کے روز میڈیا پر اپنے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا۔وائس چانسلر اس بیان کے پیچھے ان منشاء طلبہ میں حوصلہ بڑھانا تھا۔
ساتھ ہی وائس چانسلر نے کہاکہ ’’ میں آج بھی قائم ہوں ‘ اور طلبہ کشیدہ حالات میں بہادر بنانے کے لئے جوش بھرتا رہوں گا‘ تاکہ تعلیم کے تئیں جنگی حالات میں وہ اپنے آپ کو تیار رکھ سکیں۔
وائس چانسلر کے اس بیان پر یوپی کی گورنر رام نائیک نے طلبہ کے سامنے متنازعہ بیان دینے کے معاملے میں پورانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر راجا رام یادو سے وضاحت مانگی ہے۔
گورنر نے اتوار کے روز نوٹس دے کر وائس چانسلر سے جواب طلب کیا کہ طلبہ کے سامنے انہوں نے اس طرح کا بیان کیوں دیاہے؟ مذکورہ نوٹس اخباروں میں شائع خبر کے پیش نظر جاری کیاگیا ہے۔ گورنر نے وی سی سے کہا ہے کہ وہ اپنے اس بیان پر جلد ازجلد وضاحت پیش کریں۔
گورنر او ربی جے پی لیڈر رام نائیک نے راجا رام یادو سے کے اس بیان پر اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی او رکہاہے کہ اس طرح کے وائس چانسلر کو اپنے عہدے پر قائم رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔