جودھ پور عدالت نے کالے ہرن کے کیس میں سلمان خان کو مجرم قراردیا۔پانچ سال کی سزا سنائی گئی

اس کیس میں ملوث دیگر اداکار‘ سیف علی‘ سونالی بیندری‘ نیلم اور تبو کو عدالت نے بے قصور قراردیا۔مذکورہ تمام فلمی ستاروں پر 1972فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔
جودھپور۔ ایک مقامی عدالت نے 1998کے کالے ہرن شکار معاملے میں سلمان خان کو قصور وار قراردیا۔اور انہیں پانچ سال کی سزا سنائی گئی ‘ اور انہیں اونچی عدالت سے رجوع ہوکر اب ضمانت حاصل کرنی ہوگی اور ضمانت ملنے تک وہ جودھپور جیل میں رہیں گے ۔ حالانکہ سلمان خان کے وکلاء کی بڑی تعداد اونچی عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کی مشقت میں لگے ہوئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق جہاں پر عدالت نے سلمان خان کو قصور وار قراردیا وہیں دیگر تمام ملزمین کو بری کردیا۔سلمان خان کے بشمول پانچ دیگر فلم ستارے سیف علی خان‘ سنالی بیندرے‘ نیلم اور تبو بھی اس کیس میں مجرم تھے۔کالے ہرن کے شکار کیس کی سنوائی کے دوران جودھ پور عدالت کے باہر پولیس کا بھاری بندوبست بھی ہے۔ سیف علی خان‘ نیلم او رسنالی بیندرے کے وکیل نے کہاکہ’اگر وہ تمام بھی قصور وار پائے گئیں۔ زیادہ سے زیادہ چھ سال اور کم سے کم ایک سال کی سزا ہوسکتی ہے‘‘۔

اس کیس میں سنوائی مارچ28کو مکمل کرلی گئی ‘ جس کے بعد مجسٹریٹ دیو کمارکھتر ی نے اپریل 5کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔جنگلی جانور کے تحفظ ایکٹ کے سیکشن 51کے تحت 52سالہ سلمان خان کو الزامت کا سامنا ہے ۔ دیگر ستاروں کے خلاف51کے علاوہ ائی پی سی کے سیکشن 149کے تحت بھی مقدمہ درج کیاگیاتھا۔فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے لئے مذکورہ ستارے شہر میں تھے اور 1998میںیکم اور 2اکٹوبر کی رات کے دوران جودھپور کے کانکنی گاؤں میں بھگوڑا کی دہنی میں کالے ہرن کا شکار کرنے کا ان پر الزام ہے۔

پبلک پراسکیوٹر بھاونی سنگھ بھیتی نے کہاکہ اداکاروں کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں۔سزا کا فیصلہ اب تک تذبذب کا شکار ہے۔ جودھ پور عدالت کے باہر نہ صرف سلمان خان کے مداح بلکہ میڈیا کے بہت سارے لوگ بھی فیصلے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔دوگھنٹے قبل سلمان خان جودھپور کورٹ پہنچے ان سے قبل اس کیس کے دیگر بر ی اداکار بھی عدالت پہنچے گئے تھے۔ اگر سلمان خان کو تین سال سے کم سزا سنائی گئی تو جودھپور عدالت سے ہی ضمانت مل جائے گی اگر ایسا نہیں ہوا تو سلمان خان کے وکیل ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ فیصلہ سنانے کے لئے ابوظہبی سے اپنی آنے والی فلم ’ریس ‘ کی شوٹنگ چھوڑ کر جودھ پور پہنچے ہیں۔ عدالت کے احاطے میں سلمان خان کی دونوں الویرا اور ارپتا بھی موجو د تھے اور وہ ضمانت کے لئے کی جانے والی پہل میں بھی شامل رہیں گی۔ سلمان خان کو جودھ پور عدالت سے جیل پولیس کے قافلے کی شکل میں منتقل کیاگیا۔ فیصلے کے بعد بشنوائی کمیونٹی نے جشن بھی منایا ۔ واضح رہے کہ بشنوائی کمیونٹی راجستھان میں میویشیوں کی حفاظت کرنے کے لئے پہچاناجاتا ہے۔ یہ سماج کے لوگ ہیں جنھوں نے سلمان خان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔