جوان بیٹے کے قتل ہوجانے کے بعد بھی امن کی اپیل انسانیت کا اصل مظاہرہ ہے: ڈاکٹر کلب صادق

نئی دہلی : انڈیا اسلامک کلچر سنٹر کے زیر اہتمام حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ولادت کے موقع پر ہر سال کی
طرح امسال بھی علی ڈے کاانعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر کئی علماء نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حضرت علی نے انسانیت کا درس دیا ہے۔

جس پر عمل کرنے سے ہی اصل محب کہلاتا ہے۔مولانا کلب صادق نے خطاب میں کہا کہ جواں بیٹے کا قتل ہونے کے بعدبھی امن وبھائی چارہ قائم کرنے کی اپیل کرنے والا مسجد کا امام دراصل انسانیت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔اور یقیناًان کی اس پیل سے نہ جانے کتنے ہندوؤں کا دل پلٹ گیا ہوگا۔

ہم اس امام کے ماننے والے ہیں کہ جس نے اپنے قاتل تک کے درد کا احساس کیا او رکہا کہ اس کو رسیوں سے کیوں جکڑا ہے کھو ل دو اسے درد ہوگا۔جموو کشمیر کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان موجودہ وقت میں بہت مشکل میں ہیں۔کیوں کہ جو وطن ہم نے دیکھا تھا وہ آج کسی اور طرف جارہاہے۔

ہم شیعہ سنی دیو بندی اور اہل حدیث میں تو تقسیم ہیں مگر کیا ہم ایک سچے مسلمان بھی ہیں۔اس بات کو ہمیں سمجھنا ہوگا۔انڈیا اسلامک کے چیر مین سراج الدین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں صورت حال یہ ہے کہ ہم گناہ پرگناہ کئے جارہے ہیں اور ہمیں احساس تک نہیں ہورہاہے۔

اور جب ہم معمولی سا نیک کام کرلیتے ہیں تو ساری دنیا میں اس کا چرچہ کرتے ہیں ۔ہم نیکی پر اللہ کا شکر اداکرنے کے بجائے گھمنڈ کرنے لگتے ہیں اور برائی پر شرمندہ ہونے کے بجائے فخر کرنے لگتے ہیں ۔ایسے میں کس طرح اللہ کی نصرت ومد دآئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت علی ؑ کے اقوال کی روشنی میں اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہئے۔