Skip to content
  • English
  • Hindi
  • Urdu
  • ePaper
Siasat Urdu Archive
  • English
  • Hindi
  • Urdu
  • ePaper

جن دھن کھاتوں میں2.5لاکھ روپئے جمع نہ کرائیں: وزیر اعظم نریندر مودی کا غریب عوام کو مشورہ

نومبر 21, 2016 by Zabi

آگرہ: وزیر اعظم نریندرمودی نے مغربی بنگالکی چیف منسٹر ممتا بنرجی پر سخت ریمارکس کرتے ہوئے آج کہاکہ کروڑ ہا روپئے مالیتی چٹ فنڈ اسکامس کے پس پردہ کارفرما سیاسی قائدین بھی آج( مودی ) پر تنقید کررہے ہیں۔

انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ محض اقتدار سے محرومی کے خوف کے تحت ماضی کی حکومتوں نے گذشتہ 70سال سے کالے دھن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔

مودی نے یہاں پرویورتن ریالی سے خطاب کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ جن دھن کھاتوں کو دولتمند افراد کی طرف سے رقمی ہیرا پھیری کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مودی نے جن دھن کھاتوں کے بیجا استعمال کے خلاف خبردار کی اور کہاکہ ’’ میں آپ سے درخواست کے لئے یہاں پہنچا ہوں۔ وہ (دولت مندافراد)اپنے کھاتوں میں 2.5لاکھ روپئے ڈپازت کرنے کے لئے پہنچیں گے۔

چھ ماہ بعد واپس ائیں گے اور کہیں گے کہ انہیں دولاکھ روپئے واپس کریں۔ اس کام کے لئے آپ کو پچاس ہزارروپئے کی پیش کش کریں گے۔ برائے مہربانی انہیں آپ سے فائدہ اٹھانے کاموقع نہ دیں‘‘

Categories Top Stories, ہندوستان Tags Account, Jan Dhan, Narendar Modi, Parivartan Yatra
Copyright © 2025 Siasat Technologies Limited. All rights reseved.