جنید کے کیس میں وکیل دفاع کی مدد کرنے والے ہریانہ کے اے ڈی جی نے دیا استعفیٰ۔

نئی دہلی۔ کم عمر مسلم لڑکے حافظ جنید خان کا قتل کیس میں وکیل دفاع کی مدد کرنے والے ہریانہ کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نوین کوشک نے چہارشنبہ کے روزاپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

نوین کوشک ان وکلا ء ہیں جنھیں سال2014میں بی جے پی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد سرکاری فہرست میں رکھاگیاتھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے فرید آباد کی سیشن کورٹ نے کوشک کی جانب سے گواہوں کے لئے سوالات تجویز کئے جانے کا سخت لوٹ لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کی تھی۔

دوسری طرف نوین کوشک کا دعوی ہے کہ انہوں اس مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ عدالت میں اپنے ساتھ وکیل کی مدد کے لئے گئے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ نوین کوشک بچپن سے ہی آر ایس ایس سے وابستہ رہے ہیں جس کا اعتراف نوین کوشک نے خود بھی کیاہے۔

نوین کوشک شمالی علاقہ میں بھارتیہ بھاشا ابھیان کے آرگنائزنگ سکریٹری کے طور پر بھی کام کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ آر ایس ایس سے وابستہ وکلا کی ایک تنظیم ’ادھیوکتا پریشد‘ سے بھی وابستہ رہے ہیں