میونخ : دنیا بھر میں ہر سال جنگی تنازعات کے سبب او ران تنازعات کے نتیجہ میں امداد رسائی نہ ہونے کے سبب ایک لاکھ بچوں کی ہلاکت واقع ہوئی ہے ۔ بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’’ سیو دی چلڈرن ‘ کی رپورٹ کے مطابق جنگ سے سب زیادہ متاثر ہونے والے دنیا کے ۱۰ ؍ ممالک میں ۲۰۱۳ء سے ۲۰۱۷ء کے دوران تقریبا ۵؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار نو مولود بچوں کی ہلاکت واقع ہوئی ہے ۔
ان اموات کی اہم وجہ جنگ اور اس کے اثرات ، بھوک ، اسپتالوں اور انفراسٹرکچر کی تباہی ، امداد نہ پہنچنا ، صحت کی سہولیات تک رسائی او رصفائی کا نہ ہونا شامل ہے ۔ اس کے علاوہ بچوں کو عسکری گروہوں میں بھرتی کئے جانے اغواء و جنسی استحصال ، معذوری او رقتل ہوجانے کے خطرات بھی لاحق ہوتے ہیں ۔ سیو دی چلڈرن کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ہیلے تھورننگ نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں رہنے والے ہر ک۵؍ بچوں میں سے ایک کی ہلاکت واقع ہوجاتی ہے ۔
جرمنی میں ہونے والے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بچوں کی ہلاکت او رمعذور ہونے کی تعداد ۳؍ گنا زائد ہے او رجنگ میں امداد کا بطور ہتھیار استعمال خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے ۔