بین الملکی شادی ہندپاک کے درمیان بڑھتے تنازعات کی وجہہ سے تعطل کاشکار ہوسکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ۔ جود پور کے ساکن نریش تیوانی اور کرچی کی رہنی والی پریہ بچانی کی آج سے ٹھیک ایک ماہ بعد شادی مقرر ہے مگر پاکستان میں متعین ہندوستانی
سفارتی عملے نے دولہن کے علاوہ اس افراد خاندان کو ویزا دینے سے صاف انکار کردیا۔دولہے کے متعلق مقرروقت او رطریقہ کار کے مطابق ویزا کے لئے دراخواست داخل کرنے کے بعد اب تک کسی بھی ویزا کے دستاویزات جاری نہیں کئے گئے ہیں اور ہی کوئی پیش رفت سفارت خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
اس ضمن میں دولہا نریش تیوانی ٹوائٹر کے ذریعہ وزرات امور خارجہ سے رابط قائم کیا اور متعلقہ وزیرسشما سوارج سے مدد کی گوہار لگائی ہے۔تیوانی نے کہاکہ دولہن کے خاندان والوں نے تین قبل ہی ویزا کے لئے سفارت خانے میں درخواست داخل کی تھی اور ہم سونچ رہے تھے کے ویزا کے دستاویزات جاری ہوگئے ہونگے۔ دولہے کے گھروالوں نے بتایا کہ دولہن اور اسکے گھر والو ں کو ویزاکے دستاویزات ملنے تک شادی کی تیاریاں جوں کی توں روکی رہیں گی۔
تیوانی نے کہاکہ متعلقہ وزیر ٹوئٹر پر ان سے مدد طلب کرنیوالوں کی جنگی خطوط پر مدد کرتے ہیں ان کا یہ اقدام حوصلہ افزاء ہے اس لئے ہم نے بھی ٹوئٹر کے ذریعہ ان سے مدد طلب کی ہے۔دولہی کے والد کنہیا لال نے بتایا کہ دلہن کے گھر والے کراچی میں مقامی
نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہیں مگر ابتک کچھ بھی حوصلہ افزائی کاکام نہیں ہوا۔کنہیالال نے بتایا کہ2001کو جب میں پاکستان گیاتھا تب سے میرا یہ خواب رہا کہ میں اپنے بیٹے کے لئے ایک پاکستانی دولہن لاؤں۔ انہو ں نے کہاکہ دونوں ممالک کی تہذیب وتمدن میںیکسانیت کے باوجود حالات کچھ اس قدر پیچیدہ ہوگئے ہیں کہ میرا اس خواب حقیقت میں تبدیل ہونے کے لئے مزید کچھ وقت لگے گا۔