جنوبی کوریا میں ماہ گیر کشتی کا ٹینکر سے تصادم ، 13 ہلاک

سیول ۔ /3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے مغرب ساحل پر ایک ماہی گیر کشتی ٹینک سے ٹکراکر ڈوب گئی جس کے نتیجہ میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ساحلی گارڈس نے کہا کہ سیونگ چن ۔ 1 ماہی گیر کشتی 20 افراد کو ماہی گیری کے لئے لے جارہی تھی کہ 6 بجے صبح بندرگاہ کے شہر انچیان کے قریب 336 ٹن وزنی ایندھن کے ٹینکر سے ٹکراگئی ۔ انہوں نے کہا کہ 13 افراد مردہ حالت میں دستیاب ہوئے ۔ دیگر سات کا دواخانوں میں علاج کیا جارہا ہے ۔ دو افراد جن میں کشتی کا کپتان بھی شامل ہے لاپتہ بتائے گئے ہیں ۔ ٹینکر میں سوار کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ ماہی گیر کشتی میں سوار تمام 20 افراد جان بچانے والے جیکٹس پہنے ہوئے تھے ۔ باور کیا جاتا ہے چند افراد خوف کے سبب فوت ہوئے ہیں ۔